Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79908
Published : 1/8/2015 13:56

داعش کے مقابلے میں ذرائع ابلاغ کی مناسب کارکردگی

عراق کی دجلہ آپریشنل کمانڈ نے داعش دہشت گرد گروہ کی جھوٹی خبروں کی تردید کے لئے صحافیوں کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا ہے-
عراق کے دجلہ آپریشنل کمانڈر عبدالامیر الزیدی نے جمعے کے روز سومریہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر داعش دہشت گرد گروہ کے بیانات اور پیغامات میں اسّی فیصد تک کمی آنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عراقی ذرائع ابلاغ کی جانب سے داعش کی جھوٹی خبروں سے پردہ اٹھائے جانے کے سلسلے میں مثبت کارکردگی کا نتیجہ ہے- عبدالامیر الزیدی نے مزید کہا کہ داعش دہشت گرد، صوبہ دیالہ میں افراتفری پیدا کرنے کے لئے دسیوں ویب سائٹوں کے ذریعے اپنے پیغامات شائع کرتے اور افواہیں پھیلاتے تھے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق الانبار کی صوبائی کونسل کے رکن عبد عماش نے الانبار میں فوج اور عوامی رضاکاروں کے ہاتھوں دسیوں داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں میں الانبار سے داعش کا صفایا کئے جانے کے سلسلے میں کافی تبدیلیاں نظر آئیں گی- ایک اور رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے داعش کے خلاف مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے دفتر پہنچ کر اس دہشت گرد گروہ کے خلاف فوجی کاروائیوں کی تازہ ترین صورت حال اور نتائج کا جائزہ لیا- قابل ذکر ہے کہ عراقی فوج ،عوامی رضاکار فورس اور قبائلی جوان، صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21