جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79911
تاریخ انتشار : 1/8/2015 14:4
تعداد بازدید : 9

ایران نے تاریخی ایٹمی سمجھوتہ کیا، جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور مغرب کے درمیان ایٹمی معاہدہ، تاریخی اہمیت کا حامل ہے-
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اخبار گارڈین میں اپنے ایک تجزیاتی مقالے میں صیہونی حکومت کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے، تاریخی ایٹمی مفاہمت پر دستخط کئے ہیں- انھوں نے ایک بار پھر اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن رہا ہے، کہا کہ اب ضرورت بات کی ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجی ایٹمی پروگرام کو کنٹرول کیا ہے- محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے آخر کار تہران کے ایٹمی پروگرام کو غیر ضروری بحران سے باہر نکال کر ایٹمی عدم پھیلاؤ بلکہ اس سے کہیں آگے بڑھکر تعاون کی زمین ہموار کرنے سے متعلق مشترکہ ہدف حاصل کر لیا- ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ علاقے میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی روک تھام کئے جانے کی کوششں کی ہے، کہا کہ صیہونی حکومت، علاقے میں واحد ایسی حکومت ہے کہ جس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور وہ، مہلک ہتھیاروں کو کنٹرول یا ان کا خاتمہ کئے جانے کے، کسی بھی عمل میں شامل ہونے سے گریز کرتی رہی ہے- محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران کی ایٹمی مفاہمت، دنیا سے ایٹمی اسلحوں کے خاتمے کے معاہدے کے لئے مذاکرات کا آغاز، ثابت ہو سکتی ہے کہ جس کی، نگرانی کے مضبوط میکانیزم اور حقیقت پسندی کے ذریعے، بھرپور حمایت بھی کی جا سکتی ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :