Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79913
Published : 1/8/2015 14:8

شامی فوج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے، بشار اسد

شام کے صدر نے دہشت گردوں کے مقابلے میں اپنے ملک کی مسلح افواج کی استقامت کی قدردانی کی ہے۔
الاخباریہ ٹی وی کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک کے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج نے ایثار اور جانبازی کا مظاہرہ کر کے دنیا پر اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ شام کی مسلح افواج، اپنے وطن کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہیں۔ بشار اسد نے کہا کہ مسلح افواج، عوامی رضاکار فورس کے تعاون سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ شام کے صدر نے اپنے ملک کے فوجیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18