Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79916
Published : 1/8/2015 14:15

صوبہ کرمان میں زلزلہ: ستائیس افراد زخمی

ایران کے جنوبی صوبے کرمان کے ایک علاقے میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ستائیس افراد زخمی ہو گئے ہیں-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے کرمان کے ایک علاقے "سیرچ" میں جمعے کے روز پانچ اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ آیا جس میں ستائیس افراد زخمی ہو گئے- کرمان کے ابتدائی طبی امداد کے مرکز کے سربراہ سید محمد صابری نے بتایا کہ زخمیوں میں سے سات افراد کا کرمان کے ایک اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے جبکہ باقی افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور مرحم پٹی کرکے ان کو گھر بھیج دیا گیا ہے- قابل ذکر ہے کہ بارہ سال پہلے بھی صوبہ کرمان کے شہر "بم" میں شدید زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں افراد جاں بحق ہو گئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18