Saturday - 2019 February 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79929
Published : 1/8/2015 19:54

تعز شہر کے داخلی راستوں پر یمن کی فوج کا کنٹرول

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی شہر تعز کے داخلی راستوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعے کے دن تعز شہر کے داخلی راستوں اور اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ تعز شہر کے لوگ گزشتہ چار مہینوں سے یمن کے مفرور سابق صدر عبدربہ منصور ہادی اور سعودی عرب سے وابستہ مسلح عناصر کے محاصرے میں ہیں اور یہ مسلح عناصر ان شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ یمن کے فوجیوں اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے صوبۂ تعز کے علاقے الجمہوری میں جھڑپوں کے دوران القاعدہ کے متعدد جاسوسوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان جھڑپوں میں دہشت گردوں نے نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے جیزان صوبے میں واقع الفخیذہ کے علاقے پر حملہ کیا۔ دریں اثنا یمن کے صوبۂ لحج میں واقع حوطہ کے علاقے پر آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے متعدد بار بمباری کی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2019 February 16