Saturday - 2019 February 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79947
Published : 2/8/2015 12:43

افغانستان: فورسز کی کارروائی، 54 طالبان ہلاک

افغانستان میں چون طالبان کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں-
اطلاعات کے مطابق افغانستان کے تخار اور فاریاب صوبوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں چون طالبان ہلاک ہو گئے ہیں- طالبان کا ایک خودساختہ کمانڈر بھی ان کارروائیوں میں ہلاک ہوا ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ تخار کے پولیس ترجمان خلیل اسیر نے ہفتے کو بتایا کہ طالبان کا خود ساختہ کمانڈر قاری صلاح الدین صوبے کے اشکمش شہر میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہوا ہے- صوبہ تخار کے شہر خواجہ غار میں بھی ایک خود ساختہ کمانڈر قاری ابراہیم اور پندرہ دیگر طالبان ہلاک ہوئے ہیں- ادھر صوبہ فاریاب کے حکام نے اس صوبے کے قیصار، المار اور گرزیوان شہروں میں اڑتیس طالبان کی ہلاکت کی خبر دی ہے- طالبان نے اس سلسلے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2019 February 16