Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79951
Published : 2/8/2015 12:51

ملت ایران پیشرفت کی خواہاں ہے: صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کے، ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملت ایران، ہمیشہ ترقی و پیشرفت کی خواہاں رہی ہے-
ایران کے، ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ہفتے کے روز ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ جو بھی حق کے راستے پر چلتا ہے اس کی ثقافت میں ناامیدی، مایوسی اور سستی کی کوئی جگہ نہیں ہوتی- علی اکبر صالحی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملت ایران، تاریخ میں ہمیشہ خلاقیت کا مظاہرہ کرتی رہی ہے، کہا کہ عظیم الشان اسلامی انقلاب کے بعد ملت ایران نے دنیا کے سامنے نئی حکمرانی کا طریقہ پیش کیا اور دشمنوں کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کیا اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب رہی- ایران کے، ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ ہوئے کہ مغربی ممالک ہمیشہ توسیع پسندی کے درپے رہتے ہیں، کہا کہ ایران نے جدید طرز حکومت کے باعث عالم اسلام اور پھر دور حاضر کی کھوکھلی دنیا میں اپنی پوزیشن کہیں زیادہ مضبوط بنائی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25