Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79952
Published : 2/8/2015 12:53

عراق اور روس، فوجی تعاون بہت زیادہ اہمیت کا حامل

عراقی پارلیمنٹ میں البدر دھڑے کے نمائندوں نے روس کے ساتھ فوجی تعاون کے معاہدے کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا ہے-
عراق کی السفیر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں البدر دھڑے کے سربراہ قاسم الاعرجی نے روسی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ،بغداد ماسکو، معاہدے پر عمل درآمد کے لئے فوری اقدام کرے- قاسم الاعرجی نے، جو عراقی پارلیمنٹ میں سیکورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن بھی ہیں، کہا ہے کہ بغداد اور ماسکو کے درمیان فوجی تعاون، عراق سے داعش اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کی تیزی سے بیخ کنی میں مددگار ثابت ہوگا- انھوں نے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی عراق کے مشترکہ فوجی تعاون اور معاہدوں کو اہم قرار دیا اور کہا کہ عوامی رضاکار فورس نے، مسلح افواج کی مدد سے عراق کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کو کاری ضربیں لگائی ہیں اور وہ، صوبہ الانبار کے تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے- قابل ذکر ہے کہ جمعے کے دن عراق اور روس نے باہمی تعاون کے فروغ کے لئے ایک سیکورٹی معاہدے پر دستخط کئے ہیں- واضح رہے کہ عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے منگل کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19