جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79954
تاریخ انتشار : 2/8/2015 12:55
تعداد بازدید : 9

سعودی مذہبی پیشوا کی حمایت میں مظاہرہ

دنیاکے بیس ممالک کی سرگرم شخصیات کے ایک گروپ نے سعودی مذہبی پیشوا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بڑے پیمانے پر مظاہرے کا اعلان کیا ہے-
لبنان کے روزنامہ الاخبار کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو دنیا کے بیس ممالک کی فعال شخصیات کا ایک گروپ، سعودی مذہبی رہنما شیخ نمر باقر النمر کی رہا‏ئی کے لئے مظاہرہ کر رہا ہے- یہ مظاہرہ شیخ نمر باقر النمر کی گرفتاری کو تین سال پورے ہونے پر کیا جا رہا ہے- شیخ نمر کو دو ہزار بارہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور تقریبا نو مہینے پہلے انھیں موت کی سزا سنائی گئی ہے- واضح رہے کہ شیخ باقر النمر کو پرامن طریقے سے قومی مطالبات پر ڈٹے رہنے اور پرامن روش کی حمایت کے باعث آل سعود کے خود ساختہ اور جعلی الزامات کی بنیاد پر جیل میں بند کیا گیا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :