Wed - 2018 June 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79959
Published : 2/8/2015 12:59

یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری

آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے یمن پر اپنے جارحانہ حملے جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے-
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سنیچر کو صوبہ حجہ کے " حرض" کے علاقے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا- ان حملوں میں کئی یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں- سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ پر بھی شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم چار عام شہری شہید ہو گئے- ایک اور حملے میں سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب پر بمباری کی اور پانچ یمنی شہریوں کو شہید اور زخمی کر دیا- سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ لحج کے حوطہ علاقے پر بھی کئی بار بمباری کی- درایں اثنا یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ سے وابستہ عوامی دستوں اور فوج نے سعودی حملوں کا جواب دیتے ہوئے اس ملک کے سرحدی علاقوں میں واقع فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا- سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ جازان اور ظہران کے سرحدی علاقوں کے فوجی مراکز پر یمن کی انقلابی تحریک انصار اللہ کے حملوں میں چار سعودی فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے- سعودی عرب اور اس کے اتحادی، گذشتہ چھبیس مارچ سے یمن پر بڑے پیمانے پر حملے کر رہے ہیں- سعودی عرب کے حملوں کا مقصد یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 June 20