Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79960
Published : 2/8/2015 13:1

وینزویلا: سین فیلکس حادثہ، مادورو کا سخت ردعمل

وینزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے جنوبی علاقے میں ہونے والی مسلحانہ کارروائی میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
رپورٹوں کے مطابق وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے اپنے ملک کے جنوبی علاقے میں پیش آنے والے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں اب تک ساٹھ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی وینزویلا کے شہر سین فیلکس میں ایک عام شہری کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا جبکہ ساٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ نیکلوس مادورو نے کہا کہ اس حادثے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے چھے دسمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل وینزویلا کے اعلی عہدے داروں نے پارلیمانی انتخابات سے قبل دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کی تشدد پسندانہ اقدامات کی بابت خبردار کیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25