Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79962
Published : 2/8/2015 13:4

سری لنکا: انتخابی مہم پرحملہ کرنے والوں کو گرفتارکیا جائے

سری لنکا کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ حکمراں پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔
سری لنکا کی پولیس نے ہفتے کے دن اعلان کیا ہے کہ برسر اقتدار پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران حملہ کرنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ سری لنکا کے پولیس سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ان افراد کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے جمعے کے دن یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے ایک سینیئر رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر اقتصاد، روی کرونا نائیکے، کے انتخابی جلسے پر دھاوا بول دیا تھا۔ یہ انتخابی جلسہ دارالحکومت کولمبو میں منعقد کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ایک شہری ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات، سترہ اکتوبر کو منعقد ہونے والے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25