Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79966
Published : 2/8/2015 13:8

پاکستانی فوج ملاعمرکی موت کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے

افغانستان کے قومی سلامتی کے ادارے کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج، طالبان لیڈر ملا عمر کی ہلاکت کی خبر کے اعلان کی آڑ میں افغانستان میں کسی بڑے منصوبے کے درپے ہے۔ افغانستان کے قومی سلامتی کے ادارے کے سابق سربراہ امر اللہ صالح نے کہا کہ طالبان لیڈر ملا عمر کی موت کی خبر، کوئی نیا واقعہ نہیں ہے کیونکہ کابل حکومت تک یہ خبر، پاکستان کے ذریعے ہی پنہچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خبروں کی اشاعت سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان، افغان طالبان کی تربیت اور ان کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نے کابل سے اس خبر پر ایک بیان جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ افغانستان کے قومی سلامتی کے ادارے کے سابق سربراہ نے کہا کہ اب تک ملا عمر کی موت یا ممکنہ قتل کے بارے میں کسی قسم کی معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22