Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79973
Published : 2/8/2015 13:21

حکومت کے ساتھ جنگ جاری رہے گی، افغان طالبان

طالبان کے نئے لیڈر نے افغان فوج کے خلاف جنگ جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق طالبان کے نئے لیڈر ملا اختر منصور نے اپنے ایک آڈیو پیغام کے ذریعے اپنے ماتحت جنگجوؤں سے کہا ہے کہ وہ، افغان فوج کے خلاف جنگ جاری رکھیں۔ طالبان کے نئے لیڈر نے ملا محمد عمر کی موت کے بعد طالبان گروہ میں کسی بھی قسم کے تفرقے کی خبر کی تردید کی۔ ملا اختر محمد منصور نے اس گروہ کے تمام عناصر سے یکجہتی قائم رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ملا عمر کے جانشین نے افغان حکومت سے امن مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی قوانین کے نفاذ کے بغیر کسی بھی قسم کی گفتگو، بے مقصد اور امن مذاکرات کا پروپیگنڈہ، بے معنی ہے۔ موصولہ بعض رپورٹوں کے مطابق ملا عمر کی موت کے بعد طالبان گروہ کے ارکان میں تفرقہ پھیل رہا ہے۔ اس گروہ کے عہدے داروں نے اس سے قبل بھی اعلان کیا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والے افراد، طالبان کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19