Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79974
Published : 2/8/2015 13:22

طالبان نے صوبہ قندوز کا سب سے بڑا پل تباہ کردیا

طالبان نے شمالی افغانستان میں واقع صوبہ قندوز کے سب سے بڑے پل کو تباہ کر دیا- تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغانستان کے صوبہ قندوز کے ضلع "قلعہ زال" کے سب سے بڑے پل " آق تپہ- قلعہ زال" کو دھماکے سے اڑا دیا- آق تپہ- قلعہ زال پل، تین سال قبل عالمی برادری کے تعاون سے سات لاکھ ڈالر خرچ کر کے تعمیر کیا گیا تھا- اس پل کی لمبائی ایک سو بیس میٹر اور چوڑائی سات میٹر ہے - آق تپہ- قلعہ زال پل کو طالبان نے ایسے عالم میں تباہ کیا ہے کہ دریائے قلعہ زال میں سال بھر کے دوران کئی بار طغیانی آئی ہے- آق تپہ، قلعہ زال کا مرکزی علاقہ ہے جبکہ قلعہ زال کا شمار، صوبہ قندوز کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے- چند روز قبل، قلعہ زال پر طالبان کے حملے تیز ہونے کے باعث افغان سیکورٹی اہلکاروں نے اس علاقے سے پسپائی اختیار کرلی تھی جس کے نتیجے میں ضلع قلعہ زال پر طالبان کا قبضہ ہو گیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20