Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79975
Published : 2/8/2015 13:24

سعودی عرب کی کویت پر قبضے کی دھمکی

سعودی عرب کے وزیر دفاع نے علاقے میں جارحانہ پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے عزائم، ظاہر کرتے ہوئے کویت پر قبضہ کرنے کی دھمکی دی ہے- موصولہ رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد کے جانشین اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے کویت کی جانب سے الخفجی مشترکہ آئل فیلڈ سے سعودی عرب کو تیل نکالنے سے روکنے پر تاکید کئے جانے کے بعد، اس ملک پر قبضہ کرنے اور اسے سعودی عرب میں شامل کرنے کی دھمکی دی ہے- سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کویت، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے، صرف ایک چوتھائی علاقے کے برابر رقبے پر مشتمل ہے، کہا کہ کویت کو کسی بھی طرح سے سعودی عرب پر برتری حاصل نہیں ہے۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ نہ صرف الخفجی تیل کا کنواں بلکہ پورا کویت، تاریخی لحاظ سے سعودی عرب کا حصہ ہے- کویت نے، جو سعودی عرب کے ساتھ کئی مشترکہ آئل فیلڈ رکھتا ہے، تیل پیدا کرنے والے دو علاقوں کی مالکیت پر اختلافات حل کرنے کے لئے ریاض کے ساتھ مشترکہ مذاکرات میں تعطل کے بعد، عالمی عدالت میں عرضی داخل کی ہے- کویت کے وزیر پٹرولیم "علی العمیر" نے بدھ کے روز سعودی عرب کے وزیر پٹرولیم علی النعیمی سے کہا تھا کہ ریاض کو، الخفجی اور الوفرہ آئل فیلڈ بند ہونے سے، ہونے والے نقصانات کی، تلافی کرنا چاہئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19