پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79977
تاریخ انتشار : 2/8/2015 13:30
تعداد بازدید : 10

سعودی جارحیت کے خلاف یمنی مزاحمت کا جوابی حملہ

یمن کے خلاف جاری سعودی جارحیت پر یمن کی فوج اور عوامی مزاحمتی فورس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے ایک سرحدی فوجی چوکی پر قبضہ کر لیا ہے-
اطلاعات کے مطابق یمن کی وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ یمن کی فوج اور عوامی مزاحمتی فورس نے ہفتے کے روز سعودی عرب کی سرزمین پر واقع علاقے الخوبہ کی فوجی چوکی پر قبضہ کر کے سعودی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے- اس یمنی اعلی فوجی عہدیدار نے کہا کہ اس علاقے میں جھڑپ شروع ہوتے ہی سعودی فوجی اپنا اسلحہ اور فوجی ساز و سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے- ادھر یمی فوج کے توپ خانے اور میزائل یونٹ نے ہفتے کے روز سعودی عرب کے جنوبی علاقے غرف الشیخ جیزان پر تابڑ توڑ حملے کرکے متعدد سعودی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا- ان حملوں میں غرف الشیخ جیزان علاقے پر گیارہ میزائل اور توپ کے ایک سو سات گولے داغے گئے- اس سے پہلے المسیرہ ٹی وی نے اعلان کیا تھا کہ یمن کے تین صوبوں لحج، صنعا اور الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر ہفتے کے روز ہونے والے سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملوں میں کم سے کم دس عام شہری شہید اور دسیوں زخمی ہو گئے- سیاسی مبصرین نے یمن پر سعودی جارحیت اور یمنی عوام کے محاصرے کو صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے عوام کے محاصرے سے تشبیہ دی ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :