عالمی چیمپیئن شپ جیتنے پر صدر مملکت کی مبارک باد
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تیر اندازی کی عالمی چیمپیئن شپ جیتنے کی بنا پر ایران کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات اپنے ایک پیغام میں ایران کی تیر اندازی کی ٹیم، اس کے منتظمین اور کوچنگ ٹیم کو ڈنمارک میں ہونے والے تیر اندازی کے مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی کامیابی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ ایران کے کھیلوں اور جوانوں کے امور کے وزیر محمود گودرزی نے بھی اپنے ایک پیغام میں ایران کی تیر اندازی کی قومی ٹیم اور کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والوں کو عالمی چیمپیئن شپ جیتنے کی مبارک باد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی تیر اندازی کی ٹیم نے ہفتے کے دن ڈنمارک میں کمپاؤنڈ شعبے میں کینیڈا کی ٹیم کو فائنل میں شکست دے کر پہلی مرتبہ ان مقابلوں میں عالمی چیمپیئن شپ جیتی ہے۔