Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79999
Published : 2/8/2015 19:43

ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافے پر تاکید کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ایران کے ٹی وی چینل ایک سے گفتگو کے دوران کہا کہ جو اقدامات انجام دیئے جا رہے ہیں ان کے پیش نظر اس بات کی توقع کی جاتی ہے کہ موسم خزان کے آخر تک تمام پابندیاں اٹھا لی جائیں گی اور ایران کے تیل کے پیداواری کوٹے میں اضافہ ہو جائے گا۔ بیژن نامدار زنگنہ کا مزید کہنا تھا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ہم تیل کی منڈی میں اپنے کوٹے کے حصول کی کوشش شروع کر دیں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے تیل کی عالمی منڈیوں میں ایران کے تیل کا حصہ یومیہ دس لاکھ بیرل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں عائد کئے جانے سے قبل ایران کے تیل کی برآمدات تیس لاکھ بیرل یومیہ سے زیادہ تھیں اور پابندیوں کے بعد یہ مقدار تقریبا دس لاکھ بیرل تک رہ گئی۔ بیژن نامدار زنگنہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد اپنے تیل کی برآمدات میں یومیہ پانچ لاکھ بیرل کا اضافہ کریں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کو گیس کی برآمدات ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور ہم ایل این جی کے ذریعے بھی اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22