Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80000
Published : 2/8/2015 19:44

فلسطینی، دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہیں

حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہیں- اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ہنیہ نے ہفتے کی رات کہا کہ غرب اردن میں صیہونی بستیوں کے انتہا پسندوں کی جارحیت کے جواب میں ہوشیاری اور مناسب ردعمل فلسطینیوں کے خلاف جاری صیہونیوں کی جارحیت کا سلسلہ رکنے کا سبب بنے گا- اسماعیل ہنیہ نے غرب اردن کے فلسطینی شہریوں پر صیہونیوں کی گزشتہ جمعے کی جارحیت، جس میں ایک شیر خوار بچے کی شہادت ہو گئی تھی، کہا کہ ان حالات میں صیہونی حکومت کے ساتھ فلسطینی انتظامیہ کا سیکورٹی تعاون فلسطینی عوام اور فلسطینی تنظیموں کے ساتھ غداری ہے- انہوں نے کہا کہ ہم غرب اردن کے اپنے بھائیوں پر مکمل یقین و اعتماد رکھتے ہیں اور جو اس علاقے میں آگ لگائے گا وہ خود بھی اس آگ کی لپیٹ میں آ جائے گا- ادھر فلسطینی شہری، صیہونیوں کی حالیہ جارحیت کے خلاف غرب اردن کے مختلف علاقوں میں اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں- اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف پلاسٹک کی گولیاں اور زہریلی گیس استعمال کی جس کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی زخمی ہو گئے اور ان کو اسپتال منتقل کرنا پڑا- دریں اثنا اسرائیلی شہریوں نے بھی فلسطینیوں پر صیہونی انتہا پسندوں کے حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے- اسرائیلی شہریوں نے ہفتے کے روز تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں پر صیہونی انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کی- غاصب اسرائیل کے تقریبا" دو ہزار شہریوں نے صیہونی حکومت سے فلسطینیوں پر ہونے والے حملوں کے ذمہ داروں کی گرفتاری اور انھیں سزا دینے کا مطالبہ کیا- غاصب اسرائیل کے دیگر شہروں سے بھی اسی طرح کے مظاہروں کی اطلاعات ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20