سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 80001
تاریخ انتشار : 2/8/2015 19:47
تعداد بازدید : 11

ایران: مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر مشہد میں دنیا بھر کے مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کے رکن علی قیومی نے ہفتے کے دن مشہد میں منعقدہ اس تنظیم کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد دنیا بھر کے مسلمان ڈاکٹروں کی زیادہ سے زیادہ قربت کا باعث بنا۔ علی قیومی کا مزید کہنا تھا کہ تہران اور اس تنظیم کے ہیڈکوارٹر لندن میں دو مشترکہ دفاتر کے افتتاح کے بعد ایران اور اسلامی ممالک کے باہمی تعلقات کی سطح بلند ہو جائے گی۔ دنیا بھر کے مسلمان ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کے رکن علی قیومی کا مزید کہنا تھا کہ اس تنظیم کی رکنیت حاصل کرنے کے خواہاں ڈاکٹر ان دفاتر سے رجوع کر کے اس تنظیم کے ساتھ اپنا رابطہ برقرار کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مشہد میں تین دن تک جاری رہنے والی دنیا بھر کے مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس میں تین سو ڈاکٹروں نے شرکت کی اور اس میں ایک سو تیس مقالے پیش کئے گئے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :