Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80002
Published : 2/8/2015 19:50

عراق کو دہشت گردی سے مقابلے کے لئے عالمی مدد کی ضرورت

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا ہے کہ عراق کو دہشت گرد گروہوں سے مقابلے کے لئے عالمی برادری کی مدد و حمایت کی ضرورت ہے- ابراہیم جعفری نے، جو داعش مخالف اتحاد کے رکن ممالک کے نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے کینیڈا گئے ہوئے ہیں، ہفتے کے روز اپنے کینیڈین ہم منصب رابرٹ نکلسن سے ملاقات کی- اس ملاقات میں ابراہیم جعفری نے کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کی کوششوں کے باوجود عراق کو تکقیری اور دہشت گرد گروہوں کی نابودی کے لئے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے- انہوں نے عراق کے تازہ زمینی حالات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے مدد و حمایت میں اضافہ ہونے کی صورت میں علاقے سے کم ترین وقت میں ہی داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کا صفایا ہو جائے گا- اس موقع پر کینیڈا کے وزیر خارجہ رابرٹ نکلسن نے کہا کہ ان کا ملک عراق کی پوری طرح سے مدد و حمایت کرتا ہے اور داعش مخالف اتحاد کے ایک رکن کی حیثیت سے عراق کے سلسلے میں اپنے فوجی وعدوں کا پابند ہے- انہوں نے کہا کہ کینیڈا عراق میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور عراق میں انسان دوستانہ امداد کی انتظامی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24