Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80003
Published : 2/8/2015 19:52

ترکی کے حملوں پر عراقی وزیر اعظم کی تنقید

عراقی وزیر اعظم نے اپنے ملک کی سرزمین پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کے حملوں پر تنقید کی ہے۔ سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے صوبائی گورنروں اور صوبائی کونسلوں کے سربراہوں کے ساتھ ہفتے کے دن ایک میٹنگ کے دوران عراق کی سرزمین پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کے حملے جاری رہنے کے خلاف اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ حیدر العبادی نے کہا کہ یہ بات حیران کن ہے کہ ترکی پی کے کے کے مقابلے کے بہانے عراق کی سرزمین پر حملے کر رہا ہے حالانکہ اس گروہ کے اکثر عناصر ترکی میں موجود ہیں اور اس ملک میں وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ داخلی مشکلات کو حل کرنے اور ملکی امور میں کامیابی پانے کے لئے ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحیت کا ارتکاب نہیں کیا جانا چاہئے۔ دوسری جانب عراق کے علاقے کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی نے ہفتے کے دن کہا کہ عراق کے شمالی علاقوں پر ترکی کے حملے بند کئے جانے کے لئے ان علاقوں سے پی کے کے کے افراد کا چلے جانا ضروری ہے۔ مسعود بارزانی نے پی کے کے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بہانے شمالی عراق پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کے حملوں اور عام شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ مسعود بارزانی نے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ پی کے کے کے افراد کو اپنی جنگ عراقی کردستان سے دور لڑنی چاہئے تاکہ عام شہری ان جھڑپوں کی بھینٹ نہ چڑھیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16