Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80010
Published : 3/8/2015 9:55

امریکا اور صیہونی حکومت کی شام مخالف سازشیں ناکام

شام کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی فوج اور عوام کی استقامت اور جاں نثاری کی بدولت صہونی حکومت اور امریکا کی دمشق مخالف سازشیں ناکام ہو گئی ہیں۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر دفاع میجر جنرل فہد جاسم الفریج نے کہا کہ فوج نے ثابت کر دکھایا ہے کہ اس کے کندھوں پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے وہ اسے بطریق احسن انجام دے سکتی ہے۔ جنرل فہد جاسم الفریج نے شام کی فوج کی تشکیل کی ستّرویں سالگرہ کی مناسبت سے مزید کہا کہ فوج نے تکفیری دہشت گردی اور سامراجی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، سب کو شجاعت، بہادری، فداکاری اور ایثار کا عظیم درس دیا اور تاریخ ہمیشہ اس درس کو یاد رکھے گی۔ شام کے وزیر دفاع میجر جنرل فہد جاسم الفریج کا مزید کہنا تھا کہ شام اور خطے کو جن مشکلات کا سامنا ہے ان کو صیہونی حکومت اور امریکا کی قدیم اور جدید سازشوں سے الگ نہیں سمجھا جا سکتا۔ شام کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت اور امریکا نے چاہے یہ سازشیں کسی بھی نام سے رچی ہوں ان کا مقصد خطے کے ممالک کی تقسیم، ان پر تسلط حاصل کرنا اور داعش اور النصرہ سمیت دوسرے تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور پشت پناہی کے ذریعے قتل عام کروانا اور خلفشار پیدا کرنا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17