Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80011
Published : 3/8/2015 9:58

عالمی برادری کی خاموشی پر یمنی عوام کی تنقید

یمن کے شہریوں نے اپنے ملک پر آل سعود کے وحشیانہ حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔
یمن کی ویب سائٹ سبا نیٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ ذمار کے عوام نے ہفتے کے دن اپنے ملک پر سعودی عرب کے حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سعودی عرب کے حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی۔ یمنی مظاہرین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی اداروں کی جانب سے یمن پر سعودی عرب کے حملے، یمن کی بنیادی تنصیبات کے انہدام اور عوام کے قتل عام کا سلسلہ بند نہ کروانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ مظاہرین نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور یمن کے داخلی امور میں مداخلت کی روک تھام کے لئے سعودی عرب پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا۔ مظاہرین نے مختلف طریقوں اور وسائل کے ساتھ سعودی عرب کے حملوں کے مقابلے میں دفاع کو یمنی عوام کا حق قرار دیا- یمنی مظاہرین نے سعودی عرب کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں اپنے ملک کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی شجاعت کو سراہا- انہوں نے قومی اتحاد کے تحفظ اور ملکی سالمیت کے دفاع پر بھی تاکید کی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19