Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80012
Published : 3/8/2015 9:59

دہشت گردی کے مقابلے کی پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت

شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں پر فتح کا انحصار بعض ممالک کی علاقائی اور عالمی پالیسی کی تبدیلی پر ہے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مقابلے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ بعض ممالک اپنی پالیسی تبدیل کریں۔ شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے دہشت گردی کے خطرے کے پھیلاؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حامی ممالک کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے اور اب ان ممالک کو دہشت گرد گروہوں کے مقابلے کا پکا فیصلہ کر لینا چاہئے۔ عمران الزعبی نے دہشت گردی کے مقابلے کے نام نہاد عالمی اتحاد کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد بعض دہشت گرد گروہوں پر حملے کرتا ہے اور بعض کو نظر انداز کر دیتا ہے اور جب تک ایسا ہوتا رہے گا اس وقت تک دہشت گردی کا قلع قمع نہیں ہو سکے گا۔ شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ شام میں دہشت گردی کے حقیقی مقابلے کا دار و مدار فوج کی حمایت پر ہے اور ہماری فوج دہشت گردی کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14