Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80013
Published : 3/8/2015 10:1

میانمار: صدر انتخابات میں شرکت نہیں کریں گے

میانمار کے صدر کے دفتر کے ایک سینئر عہدیدار نے آئندہ انتخابات میں صدر تھین سین کی طرف سے عدم شرکت کی خبر دی ہے-

اطلاعات کے مطابق میانمار کے صدر کے دفتر کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صدر تھین سین نے ملک کی حکمراں جماعت کو ایک خط لکھ کر اعلان کیا ہے کہ ضعیفی اور بیماری کی وجہ سے میں مزید پانچ سال کے لئے ملک کا صدر بننا نہیں چاہتا ہوں اور میری ترجیح یہ ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں شرکت نہ کرکے یہ عہدہ نوجوان شخص کے حوالے کروں- واضح رہے کہ میانمار میں آٹھ نومبر کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے اور سیاسی پارٹیاں آٹھ اگست تک اپنے اپنے امیدواروں کو نامزد کر سکتی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19