Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80016
Published : 3/8/2015 10:12

یمن: عدن کے اہم علاقوں پر فوج کا کنٹرول

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما نے کہا ہے کہ عدن شہر کے اہم علاقوں پر فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کا کنٹرول ہو گیا ہے۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما احمد الجنید نے اتوار کے دن کہا ہے کہ عدن شہر کے بہت سے اہم علاقوں پر فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ احمد الجنید نے یمن کے مستعفی وزیر اعظم خالد بحاح کے اچانک اور صرف چند گھنٹوں کے دورۂ عدن کے بارے میں بھی کہا کہ یہ دورہ رائے عامہ کے لئے یمن کے مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی سے وابستہ عناصر کی کامیابی اور ان کی پیشقدمی کا تاثر قائم کرنے کے لئے کیاگیا۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما احمد الجنید نے شمالی محاذ اور سعودی عرب کی سرزمین کے اندر آل سعود اور اس کے پٹھوؤں کی مسلسل شکستوں پر پردہ ڈالنے کو بھی خالد بحاح کے چند گھنٹوں کے لئے عدن جانے کا ایک مقصد قرار دیا۔ دوسری جانب سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے لحج صوبے میں واقع العند ایئربیس پر متعدد بار بمباری کی۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبۂ صعدہ کے قمع، ملیل، بین صیاح، الحصامہ کے علاقوں پر بھی بمباری کی۔ یمن کی فوج نے بھی سعودی عرب کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے جیزان میں واقع المغراب فوجی چھاؤنی پر بیس راکٹ اور دسیوں مارٹر گولے داغے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24