Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80018
Published : 3/8/2015 10:16

شام: شمالی علاقوں میں فوج کی پیش قدمی

شام میں شمال مغربی اور جنوبی علاقوں میں فوجی پیش قدمی کی اطلاعات ہیں-
اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے شام کے شمال مغربی اور جنوبی علاقوں می پیش قدمی کی ہے اور اسٹریٹجک علاقے دہشت گرد گروہوں کے قبضے سے آزاد کرا لئے ہیں- شامی فوج اور حزب اللہ لبنان کے جانبازوں نے ہفتے کی شام شمال مغربی شام کے صوبے ادلب کے جنوب میں جیش الفتح نامی تکفیری دہشت گرد گروہ کے ساتھ لڑائی کے بعد کئی اسٹریٹجک علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا- اس لڑائی میں دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے- بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے اکثر دہشت گردوں کے پاس ازبکستان کی شہریت تھی- ادھر شام کے جنوب میں شامی فوج نے صوبہ درعا میں واقع دہشت گردوں کے کئی مراکز تباہ کر دئیے اور بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- اطلاعات کے مطابق دمشق کے مضافات میں واقع الزیدانی شہر کے اندر شامی فوج اور حزب اللہ لبنان کی پیش قدمی جاری ہے- دریں اثنا شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کے گورنر زعال العلی نے دہشت گردوں کے قبضے سے اس صوبے کی آزادی کے بعد کہا کہ صوبے کے لوگوں کی ان کے گھروں کو واپسی کی کوششیں کی جا رہی ہے- انہوں نے کہا کہ اس شہر میں دہشت گردوں نے بڑیے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے لہذا حالات کی بہتری کے لئے وقت درکار ہے- قابل ذکر ہے کہ الحسکہ صوبے سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے اور اس علاقے پر شامی فوج اور کرد ملیشیا کا پوری طرح سے کنٹرول ہو گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25