Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80019
Published : 3/8/2015 10:18

افغانستان میں ساٹھ سے زیادہ طالبان ہلاک

افغانستان کی وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف صوبوں میں طالبان کے ساٹھ سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے-
اطلاعات کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ افغان فوج نے لوگر، غزنی، خوست، ہرات، تخار، فاریاب، ہلمند، زابل اور اروزگان صوبوں میں کارروائی کرکے چونسٹھ طالبان کو ہلاک کردیا ہے- اس بیان کے مطابق باون طالبان فوجی کارروائی میں زخمی بھی ہوئے ہیں نیز مختلف قسم کا دھماکا خیز مواد بھی کارروائی کے دوران برآمد کیا گیا ہے- ادھر شمالی افغانستان میں افغان پولیس اور سریع الحرکت فورس کے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پر جھڑپ ہونے کی اطلاعات ہیں- عینی شاہدین نے اس سلسلے میں بتایا کہ پولیس اہلکار قیصار شہر میں پولیس مرکز کی طرف جارہے تھے لیکن سریع الحرکت فورس نے یہ سمجھا کہ یہ افراد مسلح مخالف ہیں جو پولیس کی وردی میں ہیں- عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور سریع الحرکت فورس کے درمیان پندرہ منٹ تک جھڑپ ہوتی رہی جس میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25