Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80022
Published : 3/8/2015 10:24

جوہری معاہدہ ایران کی ثابت قدمی سے حاصل ہوا

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنیوا معاہدہ اس لئے کامیاب ہوا کہ ایران نے اپنے اہداف میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ دباؤ، دھمکی اور پابندیوں سے ایران کی ثابت قدمی پر نہ صرف یہ کہ کوئی اثر نہیں پڑا بلکہ مقابل فریق اس بات پر مجبور بھی ہوگیا کہ ایران کے ساتھ ایسے معاہدے پر دستخط کرے کہ جس میں ایران کے مسلمہ ایٹمی حقوق کو تسلیم کیا گیا ہو۔ حمید بعیدی نژاد نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ امریکیوں کو کبھی ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا کہ جس میں انہیں اس حد تک مقابل فریق کے مطالبات تسلیم کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکہ کو اپنے روائتی اور ماضی کے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کی اسٹریٹجک پوزیشن اتنی مضبوط ہے کہ جس کی وجہ سے اس کے خلاف پابندیوں اور الگ تھلگ کرنے کی پالیسی ناکارآمد رہی ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ مقابل فریق کے تصور کے برخلاف پابندیاں بے اثر رہیں اور ایران میں استحکام بڑھتا گیا۔ حمید بعیدی نژاد نے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے موقف کے بارے میں بھی کہا کہ آپ نے ہمیشہ جوہری پالیسی کے اصول پر زور دیا ہے اور آپ کی خواہش رہی ہے کہ اس اصول کی حفاطت کی جائے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18