Wed - 2018 June 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80038
Published : 3/8/2015 19:51

جواد ظریف کے بیٹے کے بارے میں خبرکی تردید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے امریکی وزیر خارجہ کے بیٹے کی شادی میں ایرانی وزیر خارجہ کے بیٹے کی شرکت پر مبنی ایک امریکی ویب سائٹ کی خبر کی تردید کی ہے-
ایرانی وزارت خارجہ کے میڈیا ڈپلومیسی شعبے کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اتوار کی شام کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں ایرانی وزیر خارجہ کے بیٹے کی شرکت پر مبنی ایک امریکی ویب سائٹ کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے- اس عہدیدار نے اس امریکی ویب سائٹ کی مذکورہ خبر کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ بعض غیر معتبر خبری ذرائع خبری عمل کا غلط استعمال کرتے ہوئے سامعین یا قارئین کی تعداد میں اضافے سمیت خاص مقاصد کے تحت اس طرح کی خبریں بنا کر پیش کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 June 20