Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80041
Published : 3/8/2015 19:58

آسٹریلیا: بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں ہڑتال

آسٹریلیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے کسٹم ملازمین اور سرحدی محافظ تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہڑتال کر رہے ہیں۔ ایتارتاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی مزدور یونین کے ترجمان نے پیر کے دن خبردار کیا ہے کہ آسٹریلیا آنے اور اس ملک سے جانے والے مسافروں کو امیگریشن اینڈ کسٹمز کنٹرول سینٹرز میں ہونے والی دیر کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ آسٹریلیا کی مزدور یونین کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کسٹم کے حکام اور سرحدی محافظ سڈنی، میلبورن، ایڈیلیڈ، بریسبین اور پرتھ سمیت آسٹریلوی شہروں کے ہوائی اڈوں کے کسٹم افسر اور ملازمین اور سرحدی محافظ ہڑتال کریں گے۔ اس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہڑتال متعدد مراحل میں کی جائے گی۔ اس کا پہلا مرحلہ پیر کے دن صبح سے دوپہر تک، دوسرا مرحلہ سہ پہر کے بعد اور تیسرا مرحلہ ممنکہ طور پر منگل کے دن ہو گا۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14