Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80042
Published : 3/8/2015 20:28

ایٹمی معاہدے پورے خطے کی کامیابی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ویانا ایٹمی معاہدے کو علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون میں فروغ کے لئے ایک اچھا آغاز قرار دیا ہے-
اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا ایک اہم مضمون بیک وقت چار عرب ممالک مصر، لبنان، کویت اور قطر کے اخباروں بالترتیب الشروق، السفیر، الرائی اور الشرق میں شائع ہوا ہے- اس مضمون میں جواد ظریف نے لکھا ہے کہ ویانا ایٹمی معاہدہ علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون میں فروغ اور توسیع کے لئے اچھا آغاز ہے- جواد ظریف نے لکھا ہے کہ ایران کا ایٹمی معاہدہ نہ صرف ایران کے ہمسایہ ممالک کے نقصان میں نہیں ہے بلکہ پورے علاقے کے لئے ایک کامیابی ہے کیونکہ اس نے علاقے کے لئے سب سے زیادہ خطرہ بننے والی بارہ سالہ غیر ضروری کشیدگی کو ختم کر دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور مستحکم تعلقات کو ایران کی ترجیحات میں قرار دیا اور کہا کہ ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک کے ساتھ ہونے والے تاریخی ایٹمی معاہدے کے فورا" بعدتین ملکوں کویت، قطر اور عراق کے ان کے حالیہ دورے سے ایران کی خارجہ پالیسی کی اسی اسٹریٹیجی کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے- محمد جواد ظریف نے اپنے مضمون میں مشرق وسطی میں ایک علاقائی مذاکراتی اسمبلی کی تشکیل کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسٹریٹیجک مذاکرات سے دہشت گردی اور شدت پسندی نیز فرقہ وارانہ اور قبائلی جنگ روکنے جیسے مسائل کے جائزے اور حل کے علاوہ خطے کے اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات میں بھی توسیع و استحکام اور علمی و صنعتی تعاون میں تنوع پیدا کرنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے جا سکتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19