Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80044
Published : 3/8/2015 20:33

شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات

شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں چھ فریقی مذاکرات ہوں گے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں بدھ کے دن سے چھ فریقی مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ اس رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا، جنوبی کوریا، امریکا، روس، جاپان اور چین کے نمائندے آسیان اجلاس میں ایک دوسرے سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔ دریں اثنا شمالی کوریا نے جمعرات کے دن امریکا پر ایٹمی مسائل سے متعلق مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ شمالی کوریا نے جنوری کے مہینے میں اس بات پر تاکید کی تھی کہ اگر امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کر دی جائیں تو وہ بھی اپنے ایٹمی اور میزائلی تجربات ملتوی کر دے گا لیکن امریکا نے اس تجویز کو مسترد کر دیا اور اسے پیونگ یانگ کی جانب سے چوتھا ایٹمی تجربہ کرنے کی ڈھکی چھپی دھمکی سے تعبیر کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19