Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80046
Published : 3/8/2015 20:37

امریکی اور ایرانی کمپنیوں کے درمیان تعاون میں کوئی رکاوٹ نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے انرجی کمیشن کے رکن جلیل جعفری بنہ خلخال نے کہا ہے کہ ایران کی تیل کی صنعت میں امریکی کپمنیوں کی فعالیت پر کوئی پابندی نہیں ہے-
جلیل جعفری بنہ خلخال نے ایران کی تیل و گیس صنعتوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فعالیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی یکطرفہ پابندیاں ایران کی تیل کی منڈی سے خود امریکیوں کے دور رہنے کا باعث بنیں- انہوں نے کہا کہ یورپ، امریکا اور دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعمیری تعاون کر کے اپنے ملک کے مفادات کو بہترین فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے- جلیل جعفری بنہ خلخال نے ایران کی طرف سرمائے کی واپسی کی شرح کے بارے میں کہا کہ ترکی جیسے ہمسایہ ممالک اور حتی یورپی ممالک کی نسبت سرمایہ کاری کے منافع کی شرح ایران میں زیادہ ہے بنابریں یہ امر سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش چیز شمار ہوتا ہے- ان کا کہنا تھا کہ ایران میں سرمایہ کاری کا منافع یورپی ممالک کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے، اسی لئے ایران کی منڈی تیل اور گیس کی کمپنیوں کے لئے منافع بخش ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25