Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80048
Published : 3/8/2015 20:41

ایران کی دفاعی پالیسی دفاعی اصولوں پر استوار ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی پالیسی صرف دفاعی اصولوں پر استوار ہے- ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے پیر کے روز اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی دفاعی پالیسی صرف دفاعی اصولوں پر استوار ہے، کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ ایرانی سرحدوں کے قریب پہنچنا چاہتا ہے لیکن مسلح افواج پوری طرح آمادہ ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر نے مزید کہا کہ مختلف قسم کے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان سے لیس مکمل آمادہ فورسز، دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گی تاکہ دشمن کشیدگی پیدا کرنے کی ہمت نہ کر سکے- اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ دشمن، عراق اور افغانستان میں پسپا ہو چکا ہے اور اسی لئے اس نے تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کو آگے بڑھایا ہے تاکہ اسلام کی شبیہ بگاڑ کر پیش کر سکے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24