Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80049
Published : 3/8/2015 20:43

ایران اورعراق کے درمیان زرعی شعبے کے معاہدے

ایران اور عراق کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر زراعت محمود حجتی اور عراق کے وزیر زراعت فلاح حسن الحیبی نے پیر کے روز تہران میں زرعی شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں- اس موقع پر ایران کے وزیر زراعت نے کہا کہ اس معاہدے پر عمل درآمد کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ زرعی ورکنگ کمیٹی قائم ہونی چاہئے- محمود حجتی نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان ماہرین کے درمیان اور نجی شعبے میں تعاون کے کافی مشترکہ ذرائع موجود ہیں اور اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران، عراقی حکام اور ماہرین کو اپنے تجربات سے آگاہ کرے گا- اس موقع پر عراق کے وزیر زراعت فلاح حسن الحیبی نے زرعی شعبے میں ایران اور عراق کے درمیان موجود تعاون کے مواقع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عراق میں آب پاشی، مچھلی پالن اور مختلف زرعی شعبوں میں نئے طریقوں کا تجربہ کیا ہے لیکن شمالی عراق کے علاقوں پر داعش کے قبضے کے پیش نظر بہت سے منصوبے تعطل کا شکار ہو گئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14