Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80080
Published : 4/8/2015 11:50

یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی جارحیت

یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ حملوں میں سعودی لڑاکا طیاروں نے ایکبار پھر رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا ہے- رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب کے رہائشی علاقے الجفینہ اور الصراح پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی یمنی شہری شہید اور زخمی ہو گئے- سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ البیضاء کے بعض علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جس میں تین یمنی شہری شہید ہو گئے- دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں اس ملک کے صوبہ جیزان کے الخوبہ اور ملحمہ کے فوجی اڈوں پر میزائل برسائے جس کے نتیجے میں سعودی فوجی، ٹینکوں کے ساتھ پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے- سعودی عرب اور اس کے اتحادی چھبّیس مارچ سے یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے اور یمن پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے اس ملک پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور انھوں نے اس ملک کو ہر طرح سے اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں عام مقامات، ہسپتالوں، اسکولوں اور رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے- ان حملوں میں اب تک چار ہزار سے زیادہ افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16