Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80084
Published : 4/8/2015 11:52

صیہونی حکام کے بیانات پر حماس کا ردعمل

فلسطین کی تحریک حماس نے فلسطینی بچے کو نذر آتش کئے جانے کے سلسلے میں صیہونی حکام کے موقف پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے- فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن موسی ابو مرزوق نے انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کی جانب سے شیرخوار فلسطینی بچے کو نذر آتش کئے جانے پر صیہونی حکومت کے صدر رئووین ریولین اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان بیانات کا مقصد، عالمی برادری میں غاصب حکومت کی ساکھ بہتر بنانا ہے- موسی ابو مرزوق نے کہا کہ دہشت گرد صرف وہی نہیں جو آگ لگاتے ہیں بلکہ وہ بھی دہشت گرد ہیں جو آگ لگانے والوں کے لئے مکانات بناتے ہیں، سڑکیں تعمیر کرتے ہیں اور ان کی مدد کے لئے فوجیوں کو روانہ کرتے ہیں- واضح رہے کہ صیہونی حکام نے، نابلس کی دوما کالونی میں اٹھارہ مہینے کے شیرخوار بچے کو نذرآتش کرنے کے انتہاپسند صیہونی آبادکاروں کے جرائم پر ملت فلسطین میں غم و غصے کی آگ بھڑکنے کے خوف سے، اس جرم کی مذمت کی ہے تاہم اس وحشیانہ جرم کے ذمہ داروں کو سزا دیئے جانے کے بارے میں کچھ نہیں کہا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24