Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80090
Published : 4/8/2015 11:56

پائیدارترقی کے ابتدائی منصوبے پراتفاق رائے کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پائیدار ترقی کے حوالے سے رکن ملکوں کے درمیان اتفاق رائے کا خیر مقدم کیا ہے۔ تہران میں اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ بان کی مون نے پائیدار ترقی کے ابتدائی منصوبے پر اقوام متحدہ کے ایک سو ترانوے رکن ممالک کے درمیان اتفاق رائے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک وسیع منصوبہ ہے جس پر عملدرآمد کئے جانے سے موجودہ صورت حال، تبدیل ہو سکتی ہے۔ بان کی مون نے کہا کہ ستمبر کے مہینے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس منصوبے کی منظوری دی جائے گی جس سے پائیدار ترقی کے نئے دور کی شروعات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت دنیا بھر سے غربت کا خاتمہ ہو جائے گا، تمام انسانوں کو سہولیات میسر ہوں گی اور ماحولیات میں تبدیلی کی اصل وجوہات کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ بان کی مون نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ اس نئے منصوبے کی مکمل حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ایک سو ترانوے رکن ممالک نے اتوار کے دن اس منصوبے کے ابتدائی متن سے اتفاق کیا ہے۔ اس متن کو ستمبر کے مہینے میں پائیدار ترقی کے سربراہی اجلاس میں منظور کیا جائے گا۔ یہ سربراہی اجلاس نیویارک میں ہو گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19