Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80094
Published : 4/8/2015 11:59

ایران کے میزائلی سسٹم کی اہمیت

خاتم الانبیا ایئرڈیفنس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے میزائلی سسٹم کا مشن، مسلسل دفاع کرنا ہے- ایران کی خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے پیر کے روز جنوب مغربی ایران میں واقع فضائیہ کے اڈے میں موجود دفاعی سسٹم کے معائنے کے موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاعی نظام کا مشن، مسلسل کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس کا ریڈار سسٹم، میزائلی نظام اور نگرانی کا سلسلہ، کسی بھی حالت میں بند نہیں ہوتا- انھوں نے مزید کہا کہ فضائی دفاعی نظام، ایرانی فضائی حدود کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور آج ہم فضائیہ کے تمام اہلکاروں کی مدد سے اس فریضے کو بخوبی انجام دے رہے ہیں- خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر کے بقول فضائی دفاع کا موضوع، تحقیقات سے مربوط ایک اہم موضوع ہے اور اس سلسلے میں بروئے کار لائے جانے والے وسائل و آلات، جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ہیں- انھوں نے کہا کہ آج ایران میں امن و امان کی صورت حال، مثالی ہے اور یقینا اس امن و امان کی ایک وجہ، فضائی سسٹم کے تحت عمل میں لائے جانے والے اہم اقدامات ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19