Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80095
Published : 4/8/2015 12:1

افغانستان کے صدر ہاؤس پر ہونے والا حملہ ناکام

افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صدر ہاؤس پر ہونے والے ایک حملے کو ناکام بنا دیا گیا- ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ رحمت اللہ نبیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چار افراد کو، جو صدر ہاؤس، وزارت دفاع اور شہر کابل میں اتحادی فوج کے دو اڈوں پر دہشت گردانہ حملہ کرنا چاہتے تھے، گرفتار کر لیا گیا- رحمت اللہ نبیل نے ان افراد کا نام عبیداللہ، ضیاء الرحمان، اجمل اور شریف اللہ بتایا اور دعوی کیا کہ ان افراد نے کابل میں حملوں کے لئے طالبان کے ایک سینیئر کمانڈر قاری اسحاق کی ہدایا ت پر ہلکے اور بھاری ہتھیار چلانے کی تربیت حاصل کی ہے- رحمت اللہ نبیل کے بقول کابل میں ان افراد کے خفیہ ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بم بھی برآمد کئے گئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19