Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80097
Published : 4/8/2015 12:3

شام: فوج کی کارروائی، دہشت گرد عناصر کا بھاری نقصان

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے دہشت گرد عناصر کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
العالم نیوز چینل کے مطابق شام کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بنی زید اور خالدیہ کے علاقے میں جبہۃ النصرہ کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ اس واقعے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق فوج کے جوانوں نے حلب میں فضائیہ کے کالج کے قریب بھی داعش سے وابستہ دہشت گردوں کو شدید ن‍قصان پہنچایا۔ شام کے جنوبی صوبے سویدا میں بھی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ دستوں نے داعش کے متعدد مراکز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سترہ تکفیری عناصر ہلاک ہو گئے۔ شام کے مغربی شہر لاذقیہ میں بھی ایک کارروائی کر کے دہشت گرد عناصر کے ہتھیاروں کے ایک گودام کو تباہ کر دیا گیا۔ موصولہ خبروں کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ دستوں نے صوبے ادلب میں واقع علاقے تل الحکمہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ واضح رہے کہ مارچ دو ہزار گیارہ سے اب تک مغرب اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام کی مرکزی حکومت کو گرانے اور مزاحمتی افواج کو کمزور کرنے کی اپنی کسی بھی قسم کی کوشش سے گریز نہیں کیا ہے تاہم فوج اور عوامی رضاکار فورس، ان دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25