Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80100
Published : 4/8/2015 12:6

ایران اور صربیہ مزید گہرے تعلقات کے خواہاں

صربیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ تہران میں پیر کے روز ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ۔
ایران اور صربیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان تہران میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران اور صربیہ کے تعلقات کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صربیہ کی جانب سے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کی پیش کش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اقتصادی شعبے میں ایران بھرپور توانائی اور تجربے کا حامل ملک ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک اقتصادی وفد عنقریب صربیہ کے دارالحکومت بلگراڈ کا دورہ کرے گا۔ صربیا کے وزیر خارجہ ایوتسا داچیچ نے بھی اس ملاقات میں ایٹمی مذاکرات میں کامیابی پر اپنے ایرانی ہم منصب اور دیگر حکام کو مبارکباد پیش کی۔ ایویتسا داچیچ نے اس بات پر زور دیا کہ بلگراڈ بھی سیاسی، اقتصادی اور پارلیمانی شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں نئے باب کے آغاز کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے چودھویں مشترکہ کمیشن کے عنقریب انعقاد کی درخواست بھی کی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25