Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80103
Published : 4/8/2015 12:9

امریکا کو دندان شکن جواب دیا جائے گا: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکا کے ایران مخالف معمولی سے اقدام کا بھی دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر علی فدوی نے شمالی ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا برسہا برس سے میز پر پڑے آپشنوں کی باتیں کرتا چلا آ رہا ہے حالانکہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کی طاقت و توانائی نہیں رکھتا ہے۔ بریگیڈیئر علی فدوی نے کہا کہ مستکبر سرتسلیم خم کرنے پر تیار نہیں ہوتا ہے اور بڑا شیطان اسلامی انقلاب کی طاقت سے پوری طرح آگاہ ہے لیکن اس کے باوجود میز پر آپشنوں کی باتیں کرتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ یورپی ذرائع ابلاغ بھی میز پر پڑے ہوئے امریکی آپشنوں کا مذاق اڑاتے ہیں، کہا کہ امریکا مسلسل ایسی باتیں کرتا رہتا ہے جن کو انجام دینے پر وہ قادر نہیں ہے۔ بریگیڈیئر علی فدوی نے مختلف فوجی مشقوں کو اسلامی انقلاب کی طاقت کا ایک مختصر حصہ قرار دیا اور کہا کہ اسلامی انقلاب دشمنوں کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24