Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80106
Published : 4/8/2015 12:11

ایران اچھے راستے پر گامزن ہے: ایرانی وزیر داخلہ

ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام میدانوں میں اچھے راستے پر گامزن ہے- اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے پیر کی شام ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید یحیی جعفری سے ملاقات کی- اس ملاقات میں رحمانی فضلی نے کہا کہ ملک میں رہبر انقلاب اسلامی، صدر جمہوریہ، عدلیہ کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور اس اتحاد و ہم آہنگی کا ایک نتیجہ ایٹمی معاہدہ ہے- انہوں نے کہا کہ پابندیاں ختم ہونے کے بعد حالات بہتر ہوں گے اور حکومت زیادہ آسانی اور وسعت کے ساتھ کام کرے گی نیز عوام ایٹمی معاہدے کے ثمرات سے بہرہ مند ہوں گے- وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران میں اچھے وسائل و ذرائع موجود ہیں اور بین الاقوامی ماحول بھی فراہم ہے تو لوگوں کی اقتصادی مشکلات دور کرنے کے لئے کام کیا جائے- ایرانی وزیر داخلہ نے ایران میں سیکورٹی کے حالات کے بارے میں کہا کہ تمام مسائل کے باوجود سیکورٹی کے لحاظ سے ایران کے حالات اچھے ہیں- انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود کہ ہمسایہ ممالک میں بدامنی ہے ایران کی سیکورٹی کی صورت حال اچھی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22