Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80108
Published : 4/8/2015 12:13

قطر کے وزیر خارجہ کی جانب سے ایران کے ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم

قطر کے وزیر خارجہ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ خالد بن محمد العطیہ نے پیر کے دن دوحہ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ خالد بن محمد العطیہ نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے سے متعلق تمام آپشنوں میں سے بہترین آپشن ایٹمی معاہدہ ہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی اس کانفرنس میں کہا کہ قطر میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عملدرآمد خطے میں قیام امن کا باعث بنے گا۔ امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حساس حالات میں کسی کو بھی اس بات میں شک نہیں ہونا چاہئے کہ واشنگٹن کی ساری توجہ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر ہے اور امریکی صدر باراک اوباما کیمپ ڈیوڈ میں عرب سربراہوں کے ساتھ ملاقات میں اس بات کو بہت اچھی طرح بیان کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف خلیج فارس تعاون کونسل کے چھ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مذاکرات کے مقصد سے پیر کے دن قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18