Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80111
Published : 4/8/2015 12:15

ایرانی عوام کی مزاحمت مذاکرات میں کامیابی کا سبب: عباس عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کے مقابل ایرانی عوام کی مزاحمت کو ایٹمی مذاکرات میں کامیابی کا سبب قرار دیا ہے-
اطلاعات کے مطابق سید عباس عراقچی نے پیر کے روز تہران میں صحافیوں اور یونیورسٹی محقیقن کے ساتھ ایک نشست میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے مقابل ایرانی عوام کی دلیرانہ مزاحمت اور مشکلات سے مقابلہ منطقی اور با مقصد مذاکرات میں بڑی طاقتوں کی طرف سے ایرانی مطالبات تسلیم کئے جانے کا سبب بنا- انہوں نے سروے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی اکثریت نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع مشترکہ ایکشن پلان کے بارے میں اپنی حمایت کا اظہار کیا اور کر رہی ہے- عباس عراقچی نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بارے میں مختلف نظریات کے علمی جائزے کو اہم قرار دیا اور کہا کہ ہم مشترکہ جامع ایکشن پلان کے نتائج کا مختلف بین الاقوامی، علاقائی اور داخلی زاویوں سے بھی جائزہ لے سکتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19