Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80131
Published : 4/8/2015 12:46

سعودی فوجی اڈوں پر یمنی فورسز کے میزائل حملے

یمنی فوج اور عوامی فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے مختلف فوجی اڈوں پر میزائل حملے کئے ہیں- یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی فورس کے میزائل یونٹ نے پیر کے روز سعودی عرب کے "المعطن" فوجی اڈے پر پینتیس میزائل فائر کیے- یمنی فوج اور عوامی فورس نے سعودی عرب کے جنوب میں الخوبہ شہر میں سعودی فوج کے مرکز اور جیزان میں ملحم فوجی اڈے پر آٹھ میزائل فائر کئے- یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے جیزان کے الردیف علاقے میں سعودی فوجی گاڑیوں کے قافلے پر بھی دو "الصرخہ" میزائل داغے- اس سے پہلے یمنی فوج کے توپ خانے اور عوامی فورس نے ظہران عسیر میں دارالعمارہ محل اور اس شہر میں واقع کئی سعودی فوجی اڈوں پر شدید بمباری کی تھی- ادھر یمنی فوج نے الصرخہ تین نامی جدید میزائل سسٹم کی رونمائی کی ہے- یمن میں تیار شدہ الصرخہ میزائل کو یمن پر سعودی و امریکی حملوں کے جواب کے لئے میدان جنگ میں اتارا گیا ہے اور اس نے دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے- اس سے پہلے یمنی فوج نے الثاقب ایک اور دو اور زلزال میزائل سسٹم میدان جنگ میں استعمال کئے تھے- الصرخہ تین میزائل کاری ضرب لگانے کے لئے زیادہ طاقتور ہے اور یہ میزائل پندرہ کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24